نئی منتخب قومی اسمبلی میں نوجوان، ادھیڑ عمر اور بوڑھے پارلیمنٹیرینز پہنچ گئے

Share

نئی قومی اسمبلی میں نوجوان 4 فیصد سے کم، 13 ممبران زندگی کی 75 بہاریں دیکھ چکے ہیں،#آویئرانٹرنیشنل کے مطابق نئی قومی اسمبلی میں نوجوانوں کی تعداد 4 فیصد سے بھی کم ہے۔جیو الیکشن سیل کی تحقیق میں دلچسپ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی میں درمیانی عمر کے ممبران 52 فیصد سے بھی زیادہ اور نوجوان کی تعداد 4 فیصد سے بھی کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 265 میں سے صرف 10نو منتخب ممبران نوجوان ہیں جن کی عمریں 26 سے 35 سال کے درمیان ہیں جبکہ 93 ممبران کی عمریں 46 سے 55 سال کے درمیاناعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 46 نو منتخب ممبران کی عمریں36سے 45 سال اور 56 ممبران کی عمریں 56 سے 65 سال کے درمیان جبکہ 47 نو منتخب ممبران کی عمریں 66 سے 75سا ل کے درمیان ہیں۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13 نو منتخب ممبران زندگی کی 75 بہاریں دیکھ چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar