پیپلز پارٹی کو سندھ سے 10 اور ایم کیو ایم کو 4 مخصوص نشستیں الاٹ، نوٹیفکیشن جاری

Share

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کیلئے سندھ سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کو 10 اور ایم کیوایم کو 4 نشستیں دے دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی رکن قومی اسمبلی منتخب کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، مہتاب راشدی، مسرت مہیسر، مہرین بھٹو، شازیہ ثوبیہ اور نازبلوچ بھی قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔ادھر ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، نگہت شکیل، سبین غوری اور رعنا انصار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …