انتخابات میں دھاندلی، الیکشن کمیشن نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کر دی

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید کر دی، کمشنر راولپنڈی کی جانب سے اپنے ریجن میں دھاندلی کا اعتراف کیا تھا۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی تحلقہ خیز انکشاف کے بعد اب الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی باقاعدہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کوکوئی ہدایات نہیں کیں، کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آراو،آراو یا پریذائیڈنگ افسرہوتا ہے۔ادارے کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ کی جانب سے اعترافی پریس کانفرنس میں کہنا تھا ، ’میرے سامنے پریذائیڈنگ افسران رو رہےتھے،اس ڈویژن کے13ایم این ایزجوجیتےتھے،انہیں ہم نےہروایا۔‘انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ عرصے پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا۔ میں نے جو جرم کیا ہے مجھے اس پر سزائے موت دی جائےلیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ ۔ ’میں نے آج صبح کی نماز کے بعدخود کشی کی کوشش کی، پھر سوچا میں کیوں حرام کی موت مروں ، کیوں نہ ساری چیزیں عوام کے سامنے رکھوں۔‘انہوں نے کہا کہ تمام بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ شیروانیاں سلوا کر منسٹر بننے کے لیے پھرنے والے سیاسی لوگوں کے لیے کوئی غلط کام نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar