پنجاب بیورو کریسی اور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان

Share

ن لیگی قیادت نے آئی جی پنجاب پولیس کے نام پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق لیگی حکومت بنتے ہی پنجاب بھر میں افسران اکھاڑ بچھاڑ کی جائے گی، پنجاب اور لاہور پولیس کی کمان ماضی میں تعینات رہنے والے افسران کو دیے جانے پر اتفاق ظاہر کیا گیا ہے۔اعلی پولیس افسران نے متوقع وزیراعلیٰ کے ساتھ رابطوں کا آغاز کر دیا ہے، حکمران جماعت کا اپنی مرضی کا آئی جی لانے کے بعد اضلاع میں پولیس افسران تبدیل کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے جبکہ کسی متنازعہ پولیس آفیسر کو فیلڈ پوسٹنگ نہیں دی جائے گی۔پنجاب کے 36 اضلاع میں زیادہ سے زیادہ ڈی پی اوز، آر پی اوز تبدیل کیے جائیں گے جبکہ پولیس افسران کی تعیناتی نومنتخب وزیراعلی پنجاب کی منظوری کے بعد کی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیورو کریسی میں بھی بے داغ افسران کو لائے جانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔اسی سلسلے میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب جاتی امرا میں لیگی قیادت سے ملاقات کرچکے ہیں۔

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …