علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

Share

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے، اس کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ان کی گرفتاری کا مراسلہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو جاری کر دیا گیا ہے، انہیں 28 فروری کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔وکیل راجہ ذوالقرنین کی جانب سے 2021ء کے الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔وادی جہلم میں انتخابی مہم کے دوران پتھراؤ اور ان کے گارڈز کی طرف سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …