کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، فائرنگ میں 2 افراد جاں بحق، بچے سمیت 5 زخمی

Share

پشاور کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کےدوران جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے انقلاب خٹکوپل کے قریب پیش آیا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک فریق کے افراد دوسرے کےگھر شکایت لےکر پہنچےتو فائرنگ کی گئی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …