این اے 148: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

Share

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 پر مسلم لیگ ن کے احمد حسین ڈیہڑ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔احمد حسین ڈیہڑ نے درخواست میں کہا ہے کہ فارم 45 اور فارم 47 کی کاپیز بھی فراہم کی جائیں، فارم 47 جاری کرتے وقت میں موجود نہیں تھا۔این اے 148 سے پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یہاں سے ایک اور آزاد امیدوار تیمور الطاف نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے۔آر او کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور نے پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔آر او نے پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں شامل ہونے کے لیے تمام امیدواروں کو بلایا تھا۔بیرسٹر تیمور نے کہا کہ پہلے میری درخواست پر میرے ووٹ دوبارہ گنے جائیں، پھر پوسٹل بیلٹ کھولے جائیں، یوسف رضا گیلانی کی جیت کا مارجن کم ہے اس لیے مسترد ووٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar