
پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کو عون چودھری کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 لاہور 12 کے تمام 433 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عون چوہدری 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے فاتح قرار پائے۔قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 1 لاکھ 59 ہزار ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پراین اے 47 آئی سی ٹی 2 کے تمام387 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ تاحال جاری ہےاین اے 56 راولپنڈی 5 کے تمام 371 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حنيف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیںتمام پولنگ اسٹیشنز سے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 18802 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی(ف) کے میر امان اللّٰہ نوتزئی 17009 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں