انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ: سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

Share

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ میچ جنوبی افریقا میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔قومی ٹیم کی قیادت سعد بیگ کررہے ہیں، اس کے علاوہ ٹیم میں شاہزیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا اور نوید احمد خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی اور ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar