
گوگل نے پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے، دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم اور قومی دنوں کی مناسبت سے نئے ڈوڈلز تیار کرتا ہے اور اسی لیے گوگل نے آج پاکستان میں عام انتخابات کی مناسبت سے بھی ایک نیا ڈوڈل تیار کیا ہے جس پر پاکستان کا قومی پرچم اور بیلٹ باکس نمایاں ہےآج 12 کروڑ پچاسی لاکھ سے زائد ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدواروں کو چنیں گے۔اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں