ووٹ کاسٹ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟ تاکہ آپ کا ووٹ ضائع نہ ہو

Share

آج بروز جمعرات (8 فروری) ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی ،ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے یہ جاننا ہوگا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کیا ہے، تاکہ آپ کا ووٹ ضائع نہ ہو۔اس کیلئے سب سے پہلے تو آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ آپ کا ووٹ کہاں پڑا ہے، آپ کا حلقہ اور پولنگ اسٹیشن کونسا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے ایک ٹیکسٹ میسج سروس متعارف کرائی ہے جو آپ کو یہ تمام معلومات فراہم کرتی ہے۔اس کیلئے اپنے قومی شناختی کارڈ (NIC) نمبر 8300 پر میسیج کریں، میسیج بھیجتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ہندسوں کے درمیان خالی جگہ (اسپیس) یا کوئی ڈیش نہ ہو۔جب آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں گے تو جواب میں آپ کو بلاک کوڈ، سیریل نمبر اور انتخابی علاقے کا نام موصول ہوگا۔اس کے بعد آپ اپنا اصل شناختی کارڈ لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچیں، واضح رہے کہ اگر آپ فوٹو کاپی، ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا ب فارم وغیرہ لے کر گئے تو آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یاد رکھیں کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فونز لے جانے کی اجازت نہیں ہے، اس لئے آپ ووٹنگ کے دوران کوئی تصویر یا سیلفی لینے والے تھے تو اس پروگرام کو کینسل کردیں اور اپنا فون گھر پر یا کسی محفوظ مقام پر چھوڑ دیں۔تاہم، پولنگ اسٹیشن سے نکلنے کے بعد، آپ اپنے انگوٹھے کی تصویر کھینچ سکتے ہیں جس پر مخصوص سیاہی لگی ہوئی ہوگی۔دھیان میں رکھیں کہ ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ لمبی قطار سے بچنے کے لیے، دن کے وقت جلدی پہنچنے کی کوشش کریں۔ قطار میں اپنی باری کا انتظار کریں، باری آںے پر پریذائیڈنگ آفیسر تصدیق کرے گا کہ آپ کا نام اور انتخابی نمبر فہرست میں درج ہے۔اس کے بعد افسر آپ کو دو بیلٹ پیپر دینے کے بعد فہرست سے آپ کا نام کاٹ دے گا۔اگر آپ کے دونوں بیلٹ پیپرز کے پیچھے پریزائیڈنگ آفیسر کے دستخط اور مہر نہ ہوں تو آپ کا ووٹ قبول نہیں کیا جائے گا۔آپ کو جو دو بیلٹ فراہم کیے جائیں گے ان میں ایک وائٹ (سفید) ووٹنگ پیپر ہوگا جو صوبائی اسمبلی کے لیے ہے، جبکہ سبز بیلٹ پیپر قومی اسمبلی کے لیے ہوگا۔اس کے بعد، پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی فہرستوں پر آپ کے انگوٹھے کا نشان ایک منفرد، نہ مٹائی جا سکنے والی سیاہی کا استعمال کرتے ہوئے لگائے گا۔یہ اس بات کو ظاہر کرے گا کہ آپ نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔بیلٹ پیپر کا یہ حصہ پریزائیڈنگ افسران اپنے ریکارڈ کے لیے اپنے پاس رکھیں گےیقینی بنائیں کہ بیلٹ پیپرز میں یہ چیزیں شامل ہوںالیکشن کمیشن کا نشان یا واٹر مارک 9 خانوں والی سرکاری مہربیلٹ پیپرز کے ساتھ کاغذ یا کوئی اور چیز منسلک نہ ہواس کے بعد، آپ کو پولنگ کی جگہ لے جایا جائے گا۔ دیکھ لیں کہ وہاں کوئی اور موجود تو نہیں یا آپ کو کسی مخصوص شخص کے لیے ووٹ دینے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیلٹ پیپرز کو صحیح طریقے سے تہہ کرنے سے پہلے سیاہی خشک ہو۔ووٹنگ بوتھ پر جائیں اور سبز بیلٹ پیپر کو سبز ڈھکن والے باکس میں اور سفید بیلٹ پیپر کو سفید ڈھکن والے باکس میں ڈال دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar