سابق کرکٹ کپتان جویریہ خان رشتہ میں منسلک ہو گئیں

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، شادی کی تقریب کراچی میں سر انجام پائی۔سوشل میڈیا پرجاری تصاویر میں سابق کپتان کو دلہن بنے دلکش روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں جویریہ خان

اور ان کے شوہر وقاص کو آف وائٹ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب جویریہ خان نے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔شادی کی تقریب میں ساب کپتان بسمہ معروف، آل راؤنڈر فاطمہ ثناء سمیت دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوئیں۔واضح رہے جویریہ خان نے 116 ون ڈے اور 122 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Check Also

طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت

Share صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے 9/11 سے …