سانحہ 9 مئی کے 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں کل تک توسیع

Share

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 7 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں کل (3 فروری ) تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔سینئر کونسل سلمان صفدر کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد کی عدالت میں مصروف ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کرائی جائے گی۔پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے کہا کہ 3 مقدمات کا چالان ایڈمن کورٹ کو مارک ہو چکا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کے سینئر کونسل سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔بعدازاں عدالت نے 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …