
اردن میں جھوٹ پرمبنی ویڈیو بنانے میں کم سن بیٹی کو استعمال کرنے والے ٹک ٹاکر کو پولیس نے گرفتار کرلیا
ٹک ٹاک پر ایک کم سن بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی ماں کی قبر کے پاس کھڑی ہوکر رو رہی تھی اور والدہ کی وفات کے بعد خود کے ساتھ پیش آنے والے برے سلوک کے بارے میں بتا رہی تھی۔
اردن پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاکہ ویڈیو بچی کے باپ نے بنائی تھی اور پھر ٹاک ٹاک پر پوسٹ کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ بچی کی ماں زندہ ہے اور ملزم نےاپنی زندہ بیوی کی فرضی قبربناکر معصوم بچی کی ویڈیو بنائی تاکہ زیادہ سے زیادہ ویوز حاصل کرسکے۔پولیس نے بچی کے باپ کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ فیملی پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہا ہے