امریکی اسپیکر نینسی پلوسی اغوا کا منصوبہ، ملزم گرفتار

Share

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے گھر پر حملہ کرنیوالے ملزم نے حملے کی وجوہات بتا دیں۔ملزم ڈیوڈ ڈی پیپ کا اپنے بیان میں کہنا ہے وہ نینسی پلوسی کو اغوا کرکے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا تھا۔حملہ آور کا کہنا تھا کہ نینسی پلوسی سچ بتاتیں تو انہیں جانے دیتا اور اگر ایوان نمائندگان کی اسپیکر جھوٹ بولتیں تو ان کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دیتا تاکہ دیگر ڈیموکریٹس کو سبق سکھایا جاسکے۔کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے حملہ آور ڈیوڈ ڈی پیپ پر اغوا اور حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ڈیوڈ ڈی پیپ نے نینسی پلوسی کے گھر پر پچھلے ہفتے حملہ کیا تھا اور اُن کے شوہر پال کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar