الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی پولنگ اسکیم تیار کر لی

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار تو کرلی گئی ہے لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں کی پولنگ اسکیم تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔سندھ میں 19 ہزار 96 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں 5 ہزار 67 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …