پی ٹی آئی کے لاہور دفترمیں آگ لگ گئی

Share

پاکستان تحریک انصاف کے لاہور دفتر میں آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔آگ لگنے کاواقعہ پی ٹی آئی کے جیل روڈ پر واقع دفترمیں پیش آیا۔زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے پہلے سروسز اور پھر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔آگ لگنے سے آفس کی کرسیاں،ٹیبل،فلکسز، ایل ای ڈیز سمیت تمام سامان جل گیا، ریسکیو حکام نے آفس کو لگی سیل توڑ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایاآگ بجھانے کے عمل میں 7 سے زائد فائر ٹینڈر نے حصہ لیا۔اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بآفس کو تالے لگے تھے، نشئی سامان چوری کرنے آفس کے اندر داخل ہوئے تھے، اس دوران سگریٹ کے شعلہ سے ممکنہ طور پر آگ بھڑک سکتی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والے یوسف مسیح کی حالت کچھ مستحکم ہوتے ہی اس کا بیان لیا جائے گا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …