چھوٹا پرائیویٹ طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے

Share

کینیڈا میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔کینیڈا کے شمال مغربی علاقوں میں فورٹ اسمتھ کے نزدیک گرنے والا طیارہ کان کنی کی ایک فرم کا تھا اور ملازمین کے لے جارہا تھا۔یہ طیارہ ڈیاوِک نامی ہیروں کی کان کی طرف جارہا تھا۔ ہیروں کی یہ کان ریو ٹنٹو نامی فرم کی ملکیت ہے۔دو دن قبل کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar