
ملک بھر میں عام انتخابات قریب آرہے ہیں اور دہشت گردی کی نئی لہر کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وزارت داخلہ کی حساس وزارت پانچ ہفتوں سے نگران وزیر داخلہ سے محروم ہے۔ وزارت داخلہ کو ایک کل وقتی وزارت تصور کیا جا تا ہے کیونکہ وزیر داخلہ نے امن و امان کے امور پر صوبوں سے کو آرڈی نیشن کرنی ہوتی ہے۔ سرفراز بگٹی کے بطور نگران وزیر داخلہ استعفے کو 35 دن سے زائد ہوگئے۔ سر فراز بگٹی نے15 دسمبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیاتھا تاکہ وہ الیکشن میں حصہ لے سکیں ۔ اس کے بعد سے اب تک نگران وزیراعظم نگران وزیر داخلہ کی تعیناتی نہ کر سکے۔ رولز کے تحت اگر کوئی وزارت کسی کو نہ دی جا ئے تو اس کے انچارج وزیر خود وزیر اعظم ہوتے ہیں۔ اس وقت وزیر اعظم خود وزارت داخلہ کے انچارج وزیر ہیں