سینئر وکیل شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر اور سینئر وکیل شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی بن گئے، جو بدھ کو پی سی بی ہیڈ کورٹرز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیٸرمین کے الیکشن کے لیے سینئر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی الیکشن کمشنر مقرر کر رکھا ہے، جو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کے استعفے کی منظوری کے بعد بدھ کو پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں باضابطہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ذراٸع کے مطابق شاہ خاور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد گورننگ بورڈ کا اعلان کریں گے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پی سی بی چیٸرمین کا الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں کروایا جائے گا۔، دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی گورننگ بورڈ کا حصہ بنانے اور ذکاء اشرف کا استعفیٰ مںظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محسن نقوی کی پی سی بی کے ممبر گورننگ بورڈ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے محسن نقوی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پی سی بی آئین 2014 کے آرٹیکل 10 ون ڈی کے تحت تقرری کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar