پاک ایران وزرائے خارجہ کا حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق

Share

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کےدرمیان حالیہ واقعات کے بعد دوسرا رابطہ ہے، پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان پہلا رابطہ نگراں وزیر خارجہ کے دورہ کمپالا کے دوران ہوا تھا۔ترجمان وزارت خارجہ نے پاک ایران وزرائے خارجہ کے رابطے کی تصدیق کردینگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی قومی سلامی کمیٹی کو ایرانی ہم منصب سے بات چیت سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ ایران نے 16 جنوری کو بلوچستان کے علاقے میں میزائل اور ڈرون حملے کر کے 2 بچیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا تھا۔جس کے بعد پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن ’مرگ بر، سرمچار‘ کے ذریعے ایران کو جواب دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar