سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار

Share

آج پیر کو بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار900 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا۔ 10 گرام سونے کی قیمت اس اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 814 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس اضافہ ہوگیا۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …