دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Share

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہیملٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی رکھنے والی پاکستانی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہےپاکستان ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ محمد رضوان، صائم ایوب، بابراعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور میٹ ہنری کی جگہ مچل سینٹنر کی واپسی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہے

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …