فضل الرحمان اور ایمل ولی پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، 3 گرفتار

Share

محکمہ انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ) نے متنی میں کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور کو گرفتارکرلیا۔خودکش حملہ آور کی نشاندہی پر اس کے 2 دیگرساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔دہشت گرد جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان پر خودکش حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد داعش خراسان کے رکن ہیں جنہو ں نے اہم سیاسی رہنماؤں کو ہدف بنایا تھا۔دہشتگردوں کی نشاندہی پر ان سے 2خودکش جیکٹس اور3 ہیندگرنیڈ بھی برآمد کرلیے گئے۔سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کو انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں گرفتارکیا گیا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ تینوں دہشتگردوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی تھی۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …