کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد

Share

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں ملنے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کر رہے تھے۔ الیکشن کمیشن کےملازمین پر ڈیٹا انٹری جلد مکمل کرنے کا دباؤ تھا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مرنے والے 3 ملازمین کا تعلق لاڑکانہ اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔دوسری جانب ان 4 سرکاری ملازمین کی ہلاکتوں کے معاملے پر چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹس لے کر کمشنر لاڑکانہ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …