چار سالہ بیٹی کے قاتل باپ کو سزائے موت سنا دی گئی

Share

چارسدہ میں مجرم عبیداللہ نے اپنی چار سالہ بیٹی مریم کو ذبح کرکے قتل کر دیا تھا، عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔چارسدہ کے ایڈیشنل سیشن جج عبدالحسن خان نے بچی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔پولیس کے مطابق مجرم عبیداللہ نے اپنی چار سالہ بیٹی مریم کو ذبح کرکے قتل کر دیا تھا، اس کو شک تھا کہ ان کی بچی ان کی ناجائز اولاد ہے۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا اور فیصلے میں ورثا کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ تک قید ہوگی۔کیس کی پیروی ڈی پی پی جاوید علی مہمند کی سربراہ میں پراسیکیوٹر آیاز خان کر رہے تھے، بہترین تفتیش پر ڈی پی او نذیر خان کا پولیس اہلکاروں کیلئے نقدانعام اور توصفی اسناد دینے کااعلان کیا ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …