پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہوگئے

Share

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔پولیس کےمطابق خواجہ سراؤں پر فائرنگ کا واقعہ تھانہ فقیر آباد کے علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 خواجہ سرا زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم زخمی ہونے والے تمام خواجہ سراؤں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …