ناسا نے ماؤنٹ ایورسٹ کے ٹکڑے چاند پر بھیج دیے

Share

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ”ناسا“ نے دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی ایوریسٹ کے ٹکڑے چاند کی سطح پر رکھنے کے لیے روانہ کردیے ہیں۔پیر کو کیپ کینیورل کے لانچنگ پیڈ سے ”دی پیریگرین لینڈر“ روانہ ہوا۔ اس خلائی جہاز پر 20 پے لوڈز ہیں جن میں ناسا کے پانچ آلات بھی شامل ہیں۔پے لوڈز میں مائونٹ ایوریسٹ کے ٹکڑے بھی شامل ہیں۔ ان تمام پے لوڈز کا مجموعی وزن 90 کلوگرام ہے۔ناسا کے جدید ترین آلات مستقبل کے مون مشنز کے لیے لوکیشنز کا تعین کریں گے۔اس خلائی جہاز پر معروف ٹی وی سیریل اسٹار ٹریک کے خالق جین روڈنبری کی باقیات اور ڈی این اے سیمپل بھی شامل ہیں۔باقیات اور ڈی این اے سیمپل جہاز پر اپ لوڈ کرنے پر متعدد تنظیموں نے شدید اعتراضات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چاند کی سرزمین کا احترام کیا جانا چاہیے۔ وہاں ایسا کچھ بھی نہیں بھیجا جانا چاہے جس سے ماحول خراب ہو اور اخلاقی جواز کا سوال اٹھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar