سنجے دت نشے میں دُھت ہوکر2دن تک سوتےرہے

Share

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ وہ نشے میں دُھت ہوکر دو دن تک سوتے رہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے یہ قصہ کچھ عرصۃ قبل ایک پروگرام میں سُنایا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ زندگی میں وہ چرس کے نشے کے عادی رہ چکے ہیں اور کئی کئی دن تک نشے میں پڑے رہتے تھےاداکار نے نشے کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات سے متعلق بھی بتایا۔انہوں نے کہا کہ ‘ڈرگز فضول چیز ہے، ایک مرتبہ میں نشہ کرکے گھر آیا اور کمرے میں جاکر سوگیا،

صبح کے وقت 7 یا 8 بجے میری بھوک سے آنکھ کُھلی جس پر میں نے اپنے نوکر سے کہا کھانا دے دوسنجے دت نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ‘نوکر میری بات سُن کر رونے لگا اور بولا آپ دو دن سے سو رہے تھے، اس کی یہ بات سن کر میری حیرت کی انتہا نہ رہی، میں نے کہا ابھی رات کو تو سویا ہوں’۔اداکار نے مزید کہا کہ ‘اس دن مجھے احساس ہوا کہ نشہ کتنی بری چیز ہے، میں نے تہیہ کیا کہ اب ہر قسم کے نشے سے جان چُھڑا لوں گا’۔واضح رہے کہ سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر نشے کی لت کی وجہ سے ہی ہوا تھا جس کے بعد ان کا علاج ہوا اور اب وہ صحتیاب ہو چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar