غزہ میں اسرائیلی فوج کا اعلیٰ عہدیدار ہلاک

Share

حماس کی اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں اس کا ایک اور فوجی مارا گیا ہے، مارا گیا فوجی لیفٹیننٹ کرنل تھا، جس کے بعد اب تک مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی ہےخیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے اور چوبیس گھنٹے میں مزید ایک سو بائیس فلسطینی شہید اور دو سو چھپن زخمی ہوئے ہیں۔خان یونس پر تازہ حملے میں سات افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔تین ماہ میں شہید فلسطینیوںتین ماہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بائیس ہزار سات سو بائیس ہوچکی ہے، جن میں دس ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں، جبکہ اٹھاون ہزار ایک سو چھیاسٹھ زخمی ہیں۔سات ہزار فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں، انیس لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج نے ایک سو بائیس مساجد کو بھی نشانہ بنایا ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے غزہ سے متعلق سفارتی دورے میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہماری توجہ غزہ تنازعہ پھیلنے سے روکنے پر ہے، ہم شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک تنازعے کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تعلقات استعمال کریں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا اسرائیل کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اسے اپنا دفاع کرنا ہے۔امریکی کانگریس کے وفد نے بھی قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے اور غزہ کی تازہ ترین صورتحال سمیت امریکا اور قطر کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کے ویسٹ منسڑ برج پر دھرنا دیا اور غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar