بھارتی اور پاکستانی شوبز ستارے آج کرتارپور میں ملاقات کریں گے

Share

پاک بھارت شوبز ستاروں کی جانب سے کرتار پور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی اور پاکستانی شوبز ستارے آج کرتار پور میں ملاقات کریں گے۔اس سلسلے میں بھارتی گلوکار جوشی کمار، میوزک کمپوزر شمی چوہدری، اویندر بھٹی اور بلجیت کور کرتارپور پہنچ چکی ہیں جبکہ گلوکار دیویندر پنڈت، سندھیاگپتا و دیگر فنکار کچھ دیر میں کرتارپور پہنچیں گے۔کرتار پور کے ڈپٹی سیکریٹری کے مطابق پاکستانی فنکاروں میں انور مسعود، طارق طافو، پپو سمراٹ، کامیڈین افتخار ٹھاکر، پاکستانی اداکارہ مدیحہ شاہ اور میگھا بھی کرتار پور آئیں گی۔کرتارپور انتظامیہ کے مطابق ناہیدخان، اسلم شیخ، رؤف لالہ، نیلم شاہ اور ردا خان بھی آج کرتارپور پہنچ رہی ہیں۔واضح رہے کہ شوبز ستاروں کی آمد پر مقامی سیاحوں کی اینٹری ٹکٹ میں رعایت دے دی گئی ہے۔انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ضلع بھر کے مقامی شہری آج کرتار پور میں اینٹری کے لیے ٹکٹ کی آدھی رقم ادا کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar