ہائی اسکول میں طالب علم نے گولیاں برسادیں، فائرنگ کے نتیجے میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہلاک جبکہ طلبہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

Share

امریکی ریاست آئیوا کے ہائی اسکول میں طالب علم نے گولیاں برسادیں، فائرنگ کے نتیجے میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہلاک جبکہ طلبہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی نشریاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے روز پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 37 منٹ پر پہنچا جس کے کچھ منٹوں بعد ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پہنچ گئے تھے۔جائے وقوع پہنچنے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم نے خودکشی کرلی ہے، جس کے بعد ملزم سے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar