یوگنڈا کا ایتھلیٹ کینیا میں قتل

Share

یوگنڈا کے ایتھلیٹ بینجمن کپلاگٹ کینیا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ بینجمن کپلاگٹ کو گردن پر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، ان کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق کینیا میں پیدا ہونے والے بینجمن کپلاگٹ کئی اولمپک مقابلوں اور چیمپئن شپس میں یوگنڈا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بینجمن کپلاگٹ کینیا میں پریکٹس کے لیے گئے ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے واپس یوگنڈا میں ایتھلیٹک مقابلوں میں شرکت کے لیے جانا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گردن پر چھریوں کے وار کے گہرے نشانات تھے

Check Also

بارہ ارب کے مبینہ فراڈ اسکینڈل میں فیسکو کے 2 سابق چیف ایگزیکٹو گرفتار

Share فیصل آباد ایف آئی اے نے پاور سیکٹر میں مبینہ 12 ارب روپے کے …