میرٹ کے خلاف تقرری کا الزام ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن نے سابق وزیرصحت یاسمین راشد اور ان کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Share

میرٹ کے خلاف تقرری کا الزام ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن نے سابق وزیرصحت یاسمین راشد اور ان کی بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا یاسمین راشد نے اپنی وزارت صحت کا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوے اپنی بیٹی ڈاکٹر عائشہ علی کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں میرٹ کے برعکس اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کروایا ،جب کہ وہ اپنی تعیناتی کے وقت مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تھیں ڈاکٹر عائشہ علی کے تجربے کے سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے خود دستخط کئے، اور ملازمت کے وقت ڈاکٹر عائشہ علی کی عمر 47 سال جب کہ مطلوبہ عمر صرف 40 سال تھی۔وہ ملازمت حاصل کرنے کے فورا بعد قواعد ضوابط کے برعکس بیرون ملک چلی گئی تھیں اینٹی کرپشن نے انکوائری میں میرٹ کے خلاف تقرری کا الزام ثابت ہونے پر ماں بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar