دوسری شادی کے بعد ارباز خان نے سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا کو انسٹاگرام پر ان فالو ککر دیا

Share

بالی ووڈ اداکار اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے اپنی دوسری شادی کے بعد سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کو اپنے انسٹاگرام پر اَن فالوز کر دیا۔یاد رہے کہ دونوں کی 25 برس قبل 1998 میں شادی ہوئی جو 2017 تک قائم رہی۔ گو کہ دونوں نے مارچ 2016 میں علیحدگی کا اعلان کیا لیکن باقاعدہ طلاق مئی 2017ء میں ہوئی۔ دونوں نے اپنے بیٹے ارہان خان کی پرورش جاری رکھیبعد ازاں 50 سالہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے سے 12 برس چھوٹے بالی ووڈ اداکار ارجن کپور سے تعلقات استوار کرلیے تھے۔ اب اپنی طلاق کے چھ برس بعد 56 سالہ ارباز خان نے گزشتہ ماہ میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کرلی ہے۔ ارباز نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان، ان کے والد سلیم خان، ارباز خان کے بیٹے ارہان خان اور دیگر رشتہ دار و احباب موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar