غزہ نئے سال پر بھی خون میں نہلا دیا گیا اسرائیلی بمباری سے مذید 80 شہید

Share

غزہ میں نئے سال پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری نہ رُکی۔ جبالیا، مغازی، نصیرات کیمپوں اور پر اسرائیلی طیاروں کے حملے جاری رہے، 24 گھنٹوں میں 180 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں سارا سال جنگ جاری رکھنے کی دھمکی دے دی، خان یونس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان شدید زمینی لڑائی جاری ہے۔حماس نے کئی اسرائیلی فوجی مار دیے، غزہ کی زمینی لڑائی میں اب تک 29 اسرائیلی فوجی فرینڈلی فائر میں مارے گئے، اسرائیلی فوج نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔مغربی کنارے سے 2 خواتین سمیت 32 فلسطینی گرفتار کر لیے گئے۔بحیرہ احمر میں حوثی گروپ کی کشتیوں پر امریکی حملے کے بعد ایران کا بحری جنگی جہاز بحیرہ احمر پہنچ گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar