سابق انگلش کپتان ناصر حسین کی بابر اعظم بارے بڑی پیش گوئی

Share

سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے بابر اعظم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال بابر اعظم کے لیے شاندار ہو گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ناصر حسین نے کہا کہ میرے خیال میں یہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم اور بابر اعظم کے لیے بہترین ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی جس سے ان کے کندھوں پر بوجھ کم ہو سکتا ہے اور وہ اپنی بیٹنگ کی مہارت پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اور گزشتہ ٹی 20 ایونٹ میں پاکستان نے فائنل کھیلا تھا، بابر اعظم کو اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہو گی۔انگلینڈ کے سابق کپتان نے بابر اعظم کے علاوہ بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے لیے بھی شاندار سال کی پیش گوئی کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar