
غزہ کے ملحقہ علاقوں میں درجنوں اسرائیلی فوجیوں میں پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق درجنوں اسرائیلی فوجی لشمانیا (Leishmania) نامی پیراسائٹ بیماری میں متاثر ہیں۔ 58فیصد سے زائد فوجیوں کی حالت سنگین تھی جس کی وجہ سے ان کے ہاتھوں اور پاؤں کاٹنے پڑے۔اسرائیلی اخبار نے طبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی ہسپتالوں میں قائم ڈرمیٹولوجی کلینک درجنوں فوجیوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں میں لشمانیا نامی پراسرار بیماری پھیلنے کا بہت بڑا خدشہ ہے۔