
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا، اسکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کرکے سال نو کو خوش آمدید کہا گیا، نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی سال نو کا آغاز ہوگیا۔آسٹریلیا میں سال 2024 کا آغاز ہوگیا ہے، اور اس مناسبت سے سڈنی کے ہاربر برج پر شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ایک رپورٹ کے مطابق سڈنی کے ہاربر برج پر ہونے والی تقریب کو ہر سال دنیا بھر میں 400 ملین سے زیادہ لوگ دیکھتے ہیں اس سے قبل دنیا میں سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوا، نئے سال کی آمد پر آکلینڈ کا اسکائی ٹاور جگمگا گیا اور شاندار آتش بازی کی گئی، جسے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے براہ راست ملاحظہ کیا، خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا کہ ہانگ کانگ، وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا، دبئی کے برج خلفیہ سے آتش بازی کی جائے گی، اور برطانیہ کے شہر لندن، نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی لوگ جشن منانے جمع ہوں گے