آج رات 12 بجتے ہی ہوائی فائرنگ، تیز آواز میوزک بجائے پر سزا اور جرمانوں کا اعلان

Share

رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں سال نو کا جشن شروع ہوجائے گا ایسے میں اگر آپ فائرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تو آپ پر دفعہ 337 ایچ ٹو لگے گی جس کے تحت سزا تین ماہ قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔اور اگر قتل کا جرم ثابت ہوگیا تو دفعہ 302 کے تحت عمر قید یا سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر آپ کی گرفتاری آگئی تو کس قدر بدنامی ہوگی وہ آپ جانتے ہیں۔اس کے علاوہ تیز آواز میں میوزک سسٹم بجانا بھی ایک ایسا عمل ہے جو قابل گرفت ہے۔ صرف نیو ائیر ہی نہیں، شادی ہو محلے میں کوئی مذہبی تقریب ہو، یا کوئی فنکشن، رات بھر تیز آواز میں اسپیکرز بجائے جاتے ہیں اگر آپ بھی اس دھما چوکڑی سے پریشان ہیں تو سب سے پہلے آپ 15 پر کال کریں، پولیس کو مجبوراً آنا پڑے گا، اس کے بعد قانون میں 2015 ساؤنڈ سسٹم ایکٹ موجود ہے جس کے تحت چھ مہینے کی سزا اور 25 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے، دوسری جانب سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے والدین اور ون ویلرز کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلرز، ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا۔سی ٹی او نے ون ویلرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کا حکم دیا ہے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔سی ٹی او لاہور نے خبردار کیا کہ فیملیز سے چھیڑچھاڑ کرنے والے سیدھا حوالات جائیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ نیو ائیر نائٹ کیلئے لیڈی ٹریفک وارڈنز کا خصوصی دستہ بھی تیار کیا گیا ہے جو مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ میں تعینات ہوگاعمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کیلئے 90 مقامات پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گیں۔

کم عمر ڈرائیورز کو بھی موٹرسائیکل، گاڑی سمیت تھانے بند کر دیا جایا جائے گا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکلسٹ دستے تعینات ہوںگے۔ مین بلیوارڈ گلبرگ اور علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیگنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بغیر سائیلنسر موٹرسائیکلوں اور رکشوں پر مقدمات درج ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar