پنجاب بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار پر پابندی عائد

Share

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا صوبے بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار پر پابندی عائد کردی۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردیں۔محسن نقوی نے کہا کہ آج رات شادی بیاہ کی تقریبات کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے، ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ شادی ہالز کے ساتھ فارم ہاؤسز کو بھی چیک کیا جائے اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے، ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائےادھر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی میں الاٹیز کا دیرینہ مسلہ حل ہو گیا، 10سال بعد ایل ڈی اے سٹی میں لوگوں کو پلاٹ کے قبضے دے دیے گئے۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے الاٹیز میں پلاٹوں کے قبضہ کے لیٹرز تقسیم کیے۔تقریب میں جناح سیکٹر سی بلاک کے 100 الاٹیز کو پوزیشن لیٹر دیے گئے۔صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے کہا کہ 1200 کنال پر مشتمل سی بلاک میں 5,10 مرلے، ایک اور 2 کنال کے کل 15 سو پلاٹس ہیں، لوگ اپنے بقایا واجبات ادا کرکے قبضہ لے سکتے ہیں اور گھر کی تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں، جناح سیکٹر،سی بلاک کے بعد مرحلہ وار دیگر بلاکس اور پھر اقبال سیکٹر کے پوزیشن بھی دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں تھیم پارک، ہیلتھ، ایجوکیشن، انڈسٹریل بلاک کے علاؤہ کمرشل سرگرمیوں کا نیا مرکز بنے گا، 42 کنال پر مشتمل سپورٹس کمپلیکس آئندہ چند ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا،ہم اس سکیم میں رہائشیوں کو تمام سہولیات کی جلد از جلد فراہمی کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar