الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان پر نظر ثانی اپیل دائر کردی

Share

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آج پشاور ہائیکورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی ہے۔گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی اانتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔تاہم 26 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا، تاہم، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا تھالیکن گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بلے کے انتخابی نشان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق آج الیکشن کمیشن میں قانونی ٹیم کی جانب سے نظرثانی اپیل پر مشاورت کی گئی جس کے بعد اپیل دائر کردی گئی۔الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ پشاور ہائیکورٹ حکم امتناع ختم کرے اور کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar