رضوان کا متنازع آؤٹ: پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

Share

آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق معاملات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز پیٹ کمنز کی گیند پر رضوان نے بال پر جھکنے کی کوشش کی تاہم بال گلفوز کے اسٹریپ کو لگتی ہوئی وکٹ کیپر ایلکس کیری کے پاس گئی، اپیل کرنے پر آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہ دیا تاہم ریویو کرنے پر تھرڈ امپائر نے آسٹریلوی ٹیم کے حق میں فیصلہ سنایا۔تھرڈ امپائر کے اس فیصلے پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی حیرت کا اظہار کیا تھا۔میچ کے اختتام پر پریس کانفرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی امپائرنگ کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ امپائرز کے فیصلوں میں تسلسل نہیں ہے جس کا ہمیں نقصان ہوا، ٹیکنالوجی میں خامی کی وجہ سے وہ نتائج نہیں ملے جو ہم چاہتے تھے۔محمد حفیظ نے کہا کہ کئی مرتبہ ٹیکنالوجی وہ دکھاتی ہے جو کرکٹ کی روح کے مطابق نہیں ہوتا، بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے اور ہم سب بہتری چاہتے ہیں، امپائر کال پر شک رہتا ہے، ایک ہی امپائر کال کبھی فیور میں جاتی ہے کبھی خلاف چلی جاتی ہے۔اب یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بورڈ ذرائع نے محمد رضوان کے متنازع آؤٹ پر ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بات کی اور پی سی بی معاملے کو کرکٹ کونسل کے سامنے اٹھانے پر غور کررہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar