عامر خان کی بیٹی کے شادی پر 2 ولیمے کیوں؟

Share

بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی 3 جنوری کو باندرہ کے عالیشان تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں ہوگی۔6 سے 10 جنوری کے درمیان اس جوڑے کی دو استقبالیہ پارٹیز، ایک دہلی میں اور دوسری جے پور میں ہوگی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عامر خان شادی میں شرکت کے لئے بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کو کال کے ذریعے مدعو کر رہے ہیں، ایرا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوریز پر شادی کی تقریبات سے کچھ تصاویر شیئرکی تھی۔تصاویر میں ایرا اور ان کی منگیتر نوپور شیکھرے کو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ شادی کے موقع پر لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تاریخ کا اعلان رواں سال کے اوائل میں کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar