سیاسی بنیادوں پر تعینات زکوٰۃ، عشر کمیٹیوں کے چیئرمین معطل

Share

سندھ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تعینات زکوٰۃ، عشر کمیٹیوں کے چیئرمینزمعطل کردیے، محکمہ اوقاف کی جانب سے زکوۃ، عشر کمیٹیوں کے چیئرمینز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمینز دفاتر، سرکاری گاڑیاں اور دیگر سہولیات استعمال نہیں کریں گے جب کہ اب ضلعی زکوۃ چیئرمینز کی جگہ ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ محکمے کے ملازمین کی تنخواہیں بھی ضلعی زکوۃ افسران کے ساتھ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر جاری کریں گے، واضح رہے کہ نگراں حکومت سندھ نے گزشتہ ماہ صوبے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔اس سلسلے میں سندھ کے تمام سرکاری اداروں، محکموں اور جامعات سے سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں