چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رواں ماہ سردی کا 72 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Share

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رواں ماہ سردی کا 72 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں مسلسل 9 دن درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رہا، یہ 1951 کے بعد سے پہلا موقع ہے جب بیجنگ میں منفی 10 درجہ حرارت 9 دن تک برقرار رہا۔

اس کے علاوہ چین کے شمالی اور شمال مشرقی حصے شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ماہ چین کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر آئی، شدید سردی کی وجہ سے چین کے مرکزی صوبے ہینان میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی جہاں ہیٹ فراہم کرنے والے پلانٹ بھی بند ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar