پاکستان کےدشمن مذہبی، نسلی،سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرکےدراڑیں ڈالنے پر تلےہیں،آرمی چیف

Share

پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرتے ہوئے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں، ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طورپر اُبھرنے کیلئے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کرائسٹ چرچ میں مسیحی برادری کی کرسمس کی تقریبات میں شرکت آرمی چیف نے تمام شعبوں اورڈومینز میں پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کو سراہاآرمی چیف نے کہا کہ قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی ضرورت ہے،اسلام ہمیں امن اور دوستی کا سبق سکھاتا ہے، اسلام بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جوکہ وقت کی اہم ضرورت ہے، درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کیلئے بیان بازی اور پروپیگنڈے کی نفی کرنا ہوگی۔ آرمی چیف نے قائداعظم کے147 ویں یوم پیدائش پر اُن کے عظیم وژن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔جنرل عاصم منیر نے 11 اگست1947 کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران قائد کے تاریخی کلمات کا حوالہ دیا اور کہا کہ قائداعظم نےفرمایا کہ آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے کیلئے آزاد ہیں، قائداعظم نے فرمایا کہ آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یاکسی دوسری عبادت گاہ میں جانے کیلئے آزاد ہیں۔

آرمی چیف کاقومی مسائل کےبارےمیں درست نقطہ نظر،سچائی،علم پر مبنی رائے رکھنے کی اہمیت پرزور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar