کاغذات نامزدگی جمع ہوتے ہی ایف بی آر متحرک، فوکل پرسن مقرر

Share

عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد ایف بی آر بھی متحرک ہوگئی ہے اور اسکروٹنی کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں۔ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے، کل سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔دوسری جانب ایف بی آر نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں، ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ملک بھر میں ایف بی آر کے دفاتر کھلے ہیں۔ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کو تقویت دینے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے، ایف بی آر اسکروٹنی میں الیکشن کمیشن کی مدد کررہا ہے، یہ اسٹریٹجک کوشش انتخابی عمل کے اندر شفافیت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar