الیکشن کمیشن کی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق امیدوار اب کاغذاتِ نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی 24 دسمبر تک دے سکتی الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک کی جائے گی۔13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے بعد ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں 2 روز کی توسیع کی درخواست کی تھی

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …