غزہ میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

Share

اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن میں اپنے مزید 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 137 ہوگئی ہے۔علاوہ ازیں امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس نے ایک ہفتے کی جنگ بندی کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی ہے، حماس کے مطابق عارضی جنگ بندی پر قیدیوں کا تبادلہ ممکن نہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے جن میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے جس میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar